آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت سے ہار کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کے بیان پر پاکستان کے سابق کرکٹرز بھڑک اٹھے۔
بھارت کے ہاتھوں ورلڈکپ میچ میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا تھا کہ یہ آئی سی سی کا نہیں بلکہ بی سی سی آئی کا کوئی ایونٹ لگ رہا تھا، ان کے اس بیان پر سابق اسٹارز نے انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
وسیم اکرم کہتے ہیں کہ مجھے تو سمجھ نہیں آتی انھوں نے ایسی بات کی کیوں ہے، آپ ہمیں یہ بتائیں کہ آپ کا کلدیپ یادیو کے حلاف پلان کیا تھا، ہم آپ سے یہ سننا چاہتے ہیں، بیکار باتیں نہیں سننا چاہتے، آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس سے آپ بچ جائیں گے، ایسا نہیں ہوسکتا۔
سابق کرکٹر معین خان نے کہا کہ مکی آرتھر توجہ شکست سے ہٹانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ اس معاملے کو ایک جذباتی رنگ دینا چاہتے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ انھیں ادھر ادھر کی باتیں کرنے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انھوں نے جو کہا وہ ٹھیک ہوگا لیکن انھیں یہ باتیں نہیں کرنا چاہیے۔
ورلڈکپ: پاکستان کی مایوس کن کارکردگی، بھارت نے 7 وکٹوں سے دھولچٹادی
بھارت سے شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابراعظم نے کیاکہا؟
پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے، سوشل میڈیا پربحث چھڑگئی