آج نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد انتظامیہ نے سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کو تبدیل کردیا۔ ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن کے باوجود محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے مقدمہ کا اندراج نہ ہو سکا۔
اوکاڑہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد کا تبادلہ گجرات کر دیا گیا، تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اوکاڑہ میں سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن میں انکوائری کی گئی۔
نمائندہ آج نیوز کے مطابق انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملک تصور نے مکمل کی جس میں ڈاکٹر ارشد کو قصور وار قرار دیا گیا اور اندراج مقدمہ کے لیے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال کو سفارش کی گئی۔
انکوائری محکمہ ایجوکیشن کے کلرک فراز کی جانب سے دیے گئے ثبوتوں کی بنا پر کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں :
سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن
لاہور: سروسزاسپتال کے گیٹ پرزخمی کے دم توڑنے کے معاملے کی تحقیقات کا آغاز
کراچی، گرفتار ڈاکوؤں میں سے ایک سافٹ ویئرانجینئر نکلا
ڈاکٹر ارشد پر الزام ہے کہ انھوں نے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم کلرک فراز کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر اپنے اہل خانہ کو منتقل کروائی تھی۔
گزشتہ روز آج نیوز نے سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی مبینہ کرپشن سامنے آنے کی خبر دی تھی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن میں سی ای او ایجوکیشن کیخلاف درخواست دائر کرائی گئی تھی۔