Aaj Logo

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2023 03:17pm

’مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے‘، اسرائیلی دھمکی پر ہدیٰ بیوٹی کی بانی کا جواب

معروف بیوٹی برانڈ ’ہُدیٰ بیوٹی‘ نے اسرائیل کے ہاتھوں ظلم کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے صارفین کے دل جیت لیے۔

عراقی نژاد امریکی بیوٹی میک اپ آرٹسٹ ہُدیٰ قطان نے اپنی برانڈ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر حال ہی میں ایک ویڈیو پیغام شئیرکیا تھا، جس میں انہوں نے اسرائیل کی بربریت کے تناظر میں فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’میرا دل فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کے بارے میں بات کرنے کے لئے ہم اپنے ذاتی اکاؤنٹ @huda کا استعمال کرتے رہیں گے‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں جانتی ہوں کہ کچھ لوگ معمول کے مطابق اپنی زندگی گزار رہے ہیں لیکن مجھے ایسا کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہے‘۔

مزید پڑھیں:

’نتائج جاننے کے باوجود فلسطین کے لیے بات کی‘، سونم کپور چھا گئیں

آئس کریم ٹرکوں میں اب لاشیں رکھی جانے لگیں

آپ کو پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ بہت اچھا تھا، بھارتی عاطف اسلم پر برس پڑے

جہاں دنیا بھر کے لوگوں نے اس پر ان کی تعریف کی ہے تو وہیں ایسے لوگ بھی تھے جو ان سے خاصا ناراض دکھائی دیے۔

ان کے اس ویڈیو پیغام پرایک اسرائیلی خاتون نے دھمکی آمیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ہدیٰ بیوٹی برانڈ فلسطین کے لیے اپنی حمایت کا اظہار جاری رکھے گی تو وہ ان کا سامان خریدنا بند کر دیں گی‘۔

بیوٹی ٹائیکون نے اس تبصرے کا دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے‘۔

ٹوئٹر صارفین نے اسرائیلی خاتون کے تبصرے پر ہدیٰ قطان کے دوٹوک جواب کی تعریف کرتے ہوئے ان کو خوب سراہا ہے۔

Read Comments