اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔
احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔
بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل: بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے متعلق درخواست قبل از وقت قرار
شوہر کو زہر دیا جاسکتا ہے، بشریٰ بی بی کا دوبارہ اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
آڈیو لیک: بشریٰ بی بی اور سابق چیف جسٹس کے بیٹے نجم ثاقب کا کیس ایک ساتھ سننے کا فیصلہ
ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ جس کے بعد بشریٰ بی بی روسٹرم پر آئیں۔
احتساب عدالت عدالت نے دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کرلی۔
عدالت نے 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔