دورہ سوات پر خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں گورنر کے رشتہ دار تاجر اور کارکن کی سواری کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
حاجی غلام علی ہیلی کاپٹر میں اپنے دو پوتوں اور ایک تاجر رہنما کو سوات لے گئے۔
سوات سے واپسی پر جمیعت علمائے اسلام (جےیوآئی) کے کارکن اور بچے بھی واپس پشاور آئے۔
اس سے قبل دورہ باجوڑ پر بھی گورنر اپنے رشتہ دار بچے کو ساتھ لے گئے تھے۔
مراد سعید کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، فرار ہونے میںکامیاب
ن لیگ کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت، پی ٹی آئی نے ’پری پولدھاندلی‘ قرار دے دیا
’نواز شریف کی نااہلی ختم ہوچکی، معاشی بحران پر قابو پالیںگے‘
حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ سوات ذاتی سیروتفریح کے لئے نہیں سرکاری دورے پر گیا تھا، چھوٹا ہیلی خراب تھا تو مجھے بڑے ہیلی کاپٹر میں جانا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ میرا ایک نواسہ تھا باقی تمام سرکاری اہلکار تھے۔