Aaj Logo

شائع 15 اکتوبر 2023 05:56pm

سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن

سی ای او ایجوکیشن اوکاڑہ کی ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی مبینہ کرپشن سامنے آگئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن میں سی ای او ایجوکیشن کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔

محکمہ اینٹی کرپشن میں سی ای او ایجوکیشن کے خلاف ایک کروڑ 53 لاکھ روپے کی کرپشن کی درخواست دائر کی گئی۔

ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن کی انکوائری رپورٹ میں کرپشن کی تصدیق ہوگئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اندراج مقدمہ کے لئے رپورٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن کو بھجوا دی۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر ارشد نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا اور رشوت کی رقم کلرک فراز کے اکاؤنٹ سے منتقل کی جاتی رہی۔

حکام کے مطابق سی ای او ایجوکیشن نے کلرک کے اکاؤنٹ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اہل خانہ کو رقم ٹرانسفر کروائی۔ کلرک نے محکمہ اینٹی کرپشن کے روبرو ٹرانزکشن کی تصدیق کر دی۔

یاد رہے کہ کلرک فراز نے سی ای او ڈاکٹر ارشد پر کروڑوں روپے کے مبینہ طور پر غبن کا انکشاف کیا تھا۔

آج نیوز کے نمائندے کے مطابق انکواری رپورٹ کے باوجود سی ای او ایجوکیشن پر مقدمہ کا اندراج نہیں ہو سکا۔

Read Comments