پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت مل گئی ہے، ضلعی انتظامیہ لاہور نے 21 اکتوبر کے جلسے کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔
این او سی میں کہا گیا ہے کہ جلسے میں افواج، عدلیہ اور آئینی عہدے دار کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہو گی۔
اجازت نامے کے مطابق سڑکوں پر ریلیوں کی بھی اجازت نہیں ہو گی، ساتھ ہی پارک میں نقصان کی ذمہ داری جلسے کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
سپریم کورٹ کا ایک پرانا فیصلہ نواز شریف کیلئےخطرہ
الیکشن ایکٹ میں تاحیات نااہلی کے قانون کا خاتمہ عدالت میںچیلنج
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل آج ہوگا، 30 روپے تک کمی کاامکان
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منتظمین اسٹیج اور مرد و خواتین پنڈال کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جلسے کی انتظامیہ متعلقہ ایس پی اور ایس پی ٹریفک سے سکیورٹی انتظامات کیلئے فوکل پرسن مقرر کرے۔
اجازت ملنے سے قبل پولیس کے اعلی افسران مینار پاکستان پہنچے، ڈی آئی جی آپریشن سید علی ناصر رضوی نے جلسے کی سیکورٹی پر لیگی رہنماؤں سے مشاورت کی۔
جلسے کیلئے کنٹینرز اور ہیوی مشینری مینار پاکستان پہنچا دی گئی ہے، مینار پاکستان پر اسٹیج کیلئے آٹھ سے زائد کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ن لیگ کو جلسے کی اجازت ملنے پر ردعمل اکا ظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’جہاں پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، وہیں ن لیگ کو محسن نقوی اور پنجاب کی پوری انتظامیہ سہولت فراہم کر رہی ہے۔ یہ پری پول دھاندلی کے طریقے پاکستان کی تاریخ میں بے مثال ہیں۔‘