بھارت کے شہر نئی دلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو3.1 کی شدت کا زلزلہ آیا اور جس کے جھٹکے دہلی سمیت دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے۔
زلزلے کا مرکز ہریانہ کے فرید آباد سے 9 کلومیٹر دور اور 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔