بھارت کے ہاتھوں شکست عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کیا کہا؟
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شرمناک ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کی امیدوں پرپورا نہیں اترسکے، آغاز اچھا کیا تھا لیکن وکٹیں تیزی سے گرنے کی وجہ سے شکست ہوئی، دراصل ہماری مڈل آرڈر میں بیٹنگ نہیں چل سکی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کوشش تھی کہ بھارت کو جیت کے لیے 280 یا 290 رنز کا بڑا ہدف دیں تاہم بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرسکی۔
پاکستان ٹیم کے کپتان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا اور نئی گیند کے ساتھ ہم نے اچھی بالنگ نہیں کی، کھلاڑی اچھا کھیل پیش نہ کرسکے۔
بھارتی کمپنی نے میچ ہارنے پر پاکستانی شائقین کو رعایت دینے کا اعلانکردیا
پانڈیا نے گیند پر کچھ پھونکا اور امام الحق آؤٹ ہوگئے، سوشل میڈیا پربحث چھڑگئی
پاکستانی کپتان نے بھارتی کپتان اور اوپنر روہت شرما کی بیٹنگ کی تعریف کی اور اسے غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ بھارتی کپتان روہت شرما نے جس طرح کھیلا وہ شاندار اننگز تھی، ہم نے صرف وکٹیں لینے کی کوشش کی لیکن ایسا نہیں ہوا۔
پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے اہم ترین میچ میں 7 وکٹوں سے جیت پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ردعمل دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے بولرز نے ورلڈ کپ کے اب تک کے تینوں میچوں میں عمدہ بولنگ کی، جس کی وجہ سے ٹیم کو کامیابی مل رہی ہے۔
بھارتی کپتان نے کہا کہ احمد آباد کی پچ 190 رنز سے زیادہ کی تھی، ہم تو سمجھے تھے کہ 280 رنز تک کا ہدف ملے گا۔
روہت شرما کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے تمام 6 بولرز کی اچھی بولنگ کی وجہ سے پاکستان کم رنز بناسکا، ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی ہماری ٹیم فارم میں تھی۔