نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 اکتوبر کو 2 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔چینی صدر نے نگراں وزیراعظم کو دورے کی دعوت دی تھی۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق دورہ چین کے دوران وزیر اعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم 18 اکتوبر کو ”ایک کھلی عالمی معیشت میں رابطے“ کے عنوان سے منعقد ہونے والے اعلیٰ سطح کے فورم سے خطاب کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ صدر شی جن پنگ اور سینئر چینی رہنماؤں کے علاوہ فورم میں شرکت کرنے والے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
سی پیک میں نئے باب کا اضافہ کیا جائے گا، چینی سفیر
چین اور پاکستان سی پیک میں دیگر ممالک کی شمولیت پر آمادہ ہوگئے
ترجمان دفتر خارجہ نے جمعرات کو پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ وزیراعظم چین میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے سرکردہ چینی تاجروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔