ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں کنٹریکٹ پر تعینات 5 افسران نے اغوا برائے تاوان کیلئے گینگ بنا لیا ہے۔
لاہور میں تعینات افسران نے ہری پور سے شہری کو اغوا کیا اور تاوان کے حصولکے لیے دو روز تک لاہور میں گھماتے رہے۔
پانچ رکنی گینگ میں انسپکڑ وقاص، فخر، عباس، مصدق، حمزہ شامل ہیں اور کانٹریک پرتعینات انسپکٹرز نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے شہری کو یرغمال بنا کر 3 کروڑ تاوان لینے کا انکشاف کیا ہے، جبکہ ملوث افسران کے خلاف کارروائی عمل میں نہ آسکی ہے۔
رپورٹ میں کہا کہ گروہ نے ماجد کو2 روزتک یرغمال بنایا،لاہور میں گھماتے رہاے، شہری ماجد کے مبینہ اغوا کی فوٹیج بھی سامنے آگئیں ہیں۔