او آئی سی کے سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر کے خصوصی ایلچی یوسف محمد صالح الدوبے نے ایل اوسی کے چکوٹھی و مظفرآباد سیکٹر کا دورہ کیا۔ وفد نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ۔
سعودی عرب اور سوڈان سمیت برادر مسلم ممالک کا اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ وفد کو ایل او سی کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
مظفرآباد پہنچنے پر وفد نے جموں و کشمیر کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مانک پیاں ریفیوجی کیمپ کا دورہ کیا۔
وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے فرار ہونے والے باشندوں کی سماجی اقتصادی بہبود کے وسیع اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
وفد نے بھارتی اشتعال انگیزی کے متاثرین سے بات چیت بھی کی، یوسف الدوبے نے کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کی حمایت کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں :
ایل او سی پر فائرنگ سے شہریوں کی شہادت، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی
بھارت کو پوری طاقت سے گھر میں گھُس کر ماریں گے، آرمی چیف
انھوں نے کہا کہ او آئی سی پاکستان کے موقف کی تائید کرتی ہے جو بنیادی طور پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر مبنی ہے۔
وفد نے ہر سال دو بار کشمیر کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔