Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2023 08:38pm

سانحہ جڑانوالہ ازخود نوٹس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ ازخود نوٹس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کردی گٸی۔

متفرق درخواست مسیحی رہنما سیموئل پیارے کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی۔

متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ کئی متاثرین کو حکومت کا اعلان کردہ معاوضہ تاحال نہیں مل سکا، پولیس کی جانب سے گرفتار کئی ملزمان کو چھوڑ دیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے 8 ستمبر کو 2 ہفتے کے لیے سماعت ملتوی کی تھی، عدالتی حکم کے باوجود تاحال ازخود نوٹس پر دوبارہ سماعت نہیں ہوسکی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ جڑانوالہ ازخود نوٹس 23 اکتوبر کو شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔

مزید پڑھیں

اقلیتوں سے متعلق آئین میں دی گئی ضمانتوں کا پاس رکھنا ریاست کی ذمہداری ہے، سپریم کورٹ

جڑانوالہ واقعہ: پنجاب حکومت نے مقدمات کی تفتیش کیلئے 10 جے آئی ٹیتشکیل دے دیں

جڑانوالہ کیس: پادری پر حملے کا ڈراپ سین، پولیس نے پادری کو گرفتار کرلیا

Read Comments