فلسطینی سر زمین پرقبضہ کر کے قائم کیے جانے والے اسرائیل کی حیثیت اب تک متنازع ہی ہے۔ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا، یہ بات سب کے علم میں ہے لیکن دنیا بھرمیں پاکستان کے علاوہ بھی متعدد ممالک اسرائیل کا قیام تسلیم نہیں کرتے۔
ویب سائٹ ’ْورلڈ آف اسٹیٹسٹکس‘ نے ایکس پوسٹ میں اقوام متحدہ کے ایسے تمام رُکن ممالک کی فہرست شائع کی ہے جْو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔
یہ ممالک اسرائیل کی اس جارحیت کیخلاف ہیں جو اس نے فلسطین کے خلاف جاری رکھی ہوئی ہے۔
ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ قطر، ایران، بنگلہ دیش، کویت ، یمن، ملائیشیا، بھوٹان، سعودی عرب، عمان، برونائی، لیبیا، صومالیہ اورافغانستان شامل ہیں۔
صیہونیوں نے فلسطینی سر زمین پر 1948 میں قدم رکھا اور اسرائیل کا قیام عمل میں آیا جو آج تک دنیا بھرمیں متنازع ہی مانا جاتا ہے۔
یہ بات قابل ذکرہے کہ ایران اسرائیل کو تسلیم کرنے والا دوسرا مسلم اکثریتی ملک تھا لیکن انقلاب ایران کے بعد یہ ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ غزہ پراسرائیل کی بمباری ساتویں روز بھی جاری ہے ، اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے رہائشیوں کو انخلاء کے لیے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا گیا ہے۔
امام کعبہ فلسطینیوں کیلئے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے
اسرائیل کا شمالی غزہ کے 11 لاکھ رہائشیوں کو 24 گھنٹے میں علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم
ایران کا شام اور سعودی عرب سے رابطہ، اسرائیلی حملہ مسلم امہ کو متحد کر دے گا؟
واضح رہے کہ فوجی، بھاری توپ خانے اور ٹینک جمع کرنے والا اسرائیل غزہ کی سرحد پرزمینی حملے کی تیاری کررہا ہے۔
اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے شمالی غزہ کے 11 لاکھ افراد کو آئندہ 24 گھنٹوں میں انخلاء کے کسی بھی حکم کو منسوخ کرنے کی پرزوراپیل کرتا ہے۔
تاہم اسرائیل نے اقوام متحدہ کی اس اپیل کے جواب میں شمالی غزہ کے رہائشیوں کیلئے 24 گھنٹے میں انخلا کے حکم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ’شرمناک‘ ہے۔
اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر گیلاڈ ایردان کے مطابق غزہ کے رہائشیوں کو قبل ازوقت انتباہ حماس کیخلاف فوجی کارروائی میں شامل نہ ہونے والوں کو کم سے کم نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔