فلپائن کا دارالحکومت منیلا ہولناک زلزلے سے لرز اُٹھا، جھٹکوں سے لوگ خوف و ہراس کے باعث عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق جمعہ کو فلپائن میں 5.2 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے نیتجے میں دارالحکومت میں عمارتیں لرز اٹھیں لیکن جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
منیلا کے جنوب میں تقریباً 100 کلومیٹرکے فاصلے پر صبح 8:24 بجے پر ہلکی نوعیت کا زلزلہ آیا، جس کے بعد لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
صوبہ باتنگاس کے کالاکا شہر میں ڈیزاسٹر ایجنسی کے اہلکار رافیل کیواس کا کہنا ہے کہ اب تک سب ٹھیک ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حالانکہ یہ زلزلے کا مرکز ہے۔
رافیل کیواس نے کہا کہ ہم نے 10 سیکنڈ سے بھی کم کے لیے ایک زوردار جھٹکا محسوس کیا۔