Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2023 01:00pm

ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے میں احمد آباد کا موسم کس کروٹ بیٹھنے والا ہے

بھارت میں ہونے والا ورلڈ کپ 2023 سب کی توجہ کا مرکز ہے، اور اگر بات کی جائے پاک بھارت ٹاکرے کی تو کرکٹ شائقین اس کے انتظار میں دن گن رہے ہیں۔

ایشیا کپ میں کولمبو میں آئے روزبرستی بارشوں نے شائقین کا مزہ خوب کرکرا کیا تھا، اب ذرا کل 14 اکتوبر کو بھارتی شہراحمد آبادمیں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے دوران موسم کا حال بھی جان لیجئے۔

بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اس ہائی وولٹیج میچ والے روز شدید گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے، موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا بھی امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ والے روز موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کب ٹکرائیں گے

ایشیا کپ ٹاکرے سے قبل پاکستانی اوربھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان ٹیم بھارت پہنچ گئی

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی بلے بازاحمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ پر راج کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نریندرمودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ پر حالیہ میچز میں بھی بھارتی بیٹرز کا غلبہ رہا جو 14 اکتوبر کے پاک بھارت مقابلے میں بھی رہے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے مڈل اوورز میں اسپنرز کو ممکنہ طور پر مدد ملے گی، فاسٹ بولرز اضافی باؤنس اور سوئنگ کے ساتھ کھیل کا آغاز کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اس سے کھلاڑیوں کو اچھے شاٹس کھیلنے میں بھی مدد ملے گی۔

Read Comments