چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھکاری بچوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 20 بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے۔
سارہ احمد نے کہا کہ گرینڈ آپریشن کے دوران 20 بھکاری بچوں کو تحویل میں لے لیا ہے، بھکاری مافیا کے خلاف بچوں سے بھیک منگوانے پر 4 ایف آئی آرز درج کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن داتا دربار، لاری اڈا، یادگار چوک، بتی چوک، شاہدرہ اور دیگر علاقوں میں کیا گیا، شہر بھر میں ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کے بعد بھکاری مافیا کے خلاف ریسکیو آپریشن کیے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد شہر کی تمام اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں کو بھکاری بچوں سے پاک کرنا ہے اور بھکاری مافیا کے خاتمے تک ریسکیو آپریشن جاری رہیں گے۔
سارہ احمد نے کہا کہ بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔