کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت میں موجود پاکستانی ٹیم کے حیدرآباد دکن سے احمد آباد پہنچنے پر ہوٹل میں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ بھارتی ریڈیو جوکی نے پاک بھارت میچ سے متعلق نظم بھی سنائی۔
آئی سی سی ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ کے بخار نے سبھی کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے ایسے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارتی میزبان آر جے پراوین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے ۔
ویڈیو میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت شاہین شاہ آفریدی ، شاداب خان، افتخار احمد اور دیگر کو دیکھا جاسکتا ہے ۔
اس موقع پر بھارتی میزبان شاہینوں کو ایک غزل سناتے ہیں جس کے ابتدائی الفاظ کچھ یوں تھے کہ
ایسا نہیں لگتا کہ اس بات کو زمانہ ہواکیونکہ 2016 کے بعد اب آنا ہوا
بھارتی میزبان جب اپنی غزل مکمل کرتے ہیں تو شاہین آفریدی کہتے ہیں کہ یہ غزل سن کر ایسا لگا جیسے ہم اپنے گھر میں بیٹھے ہیں جبکہ افتخار احمد کو بھی اپنے پرانے دنوں کی یاد آگئی ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خوب سراہتے ہوئے کہا کہ بہت ہی جذباتی ویڈیو ہے۔