Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2023 12:07am

اسلام آباد پولیس کا نیا ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی سطح پر کار آمد

اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات عمل میں لائی گئی ہیں، اس میں بین الاقوامی معیار کا دو زبانوں پر مشتمل ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور قوانین پر عمل درآمد شامل ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے وژن اور نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی ہدایات پر اسلام آباد ٹریفک پولیس میں بنیادی اصلاحات کردی گئیں جس میں جدید ڈرائیونگ لائسنس اور ٹریفک قوانین کیلئے سخت اقدامات شامل ہیں۔

اسلام آباد پولیس کا جاری کردہ نیا ڈرائیونگ لائسنس بین الاقوامی طور استعمال کیا جاسکے گا۔

ہفتے کو چھٹی والے دن بھی شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس کا عمل مکمل کروا سکیں گے۔ خواتین کےلئے خصوصی ڈرائیونگ اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

لاہور: ہیلمٹ نہ پہننے پر 2000 کا جرمانہ، شہریوں کا مہنگائی کا شکوہ

بی آر ٹی سروس پشاور ایک بار معطل ہونے کا خدشہ

دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر کارروائی کی خصوصی مہم کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل قانون کی خلاف ورزی پر چالان کی رقوم میں بھی اضافہ عمل میں لایا جا چکا ہے۔

Read Comments