سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے، ماہ ستمبر میں ایس ای سی پی میں 2 ہزار 477 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 892 ہوگئی۔
ایس ای سی پی کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق نئی شامل کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ کا حجم ایک ارب 59 کروڑ روپے ہے، ماہ ستمبر میں تقریباً 99.7 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹرڈ ہوئیں، نئی رجسٹر کمپنیاں تقریباً 58 فیصد بطور پرائیویٹ لمیٹڈ کے طور پر رجسٹرڈ ہوئیں، ان میں 39 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں شامل ہیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ایک غیر ملکی کمپنی نےبھی پاکستان میں کاروبار کرنے کی رجسٹریشن حاصل کی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے 347 کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ ٹریڈنگ کے شعبے میں308خدمات میں282 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اور کنسٹرکشن میں 278 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی۔
اسٹار لنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ پاکستان میں باضابطہ طور پر رجسٹرڈہوگئی
کرپٹوکرنسی کیس: ایف آئی اے، ایس ای سی پی سمیت دیگر کو رپورٹ داخل کرنےکی مہلت
اسی طرح سیاحت کے شعبے میں 123 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں جبکہ تعلیم کے شعبے میں 106 اور فوڈ اینڈ بیوریجز میں 100کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔