یورپی یونین انڈسٹری کے سربراہ تھیری بریٹن نے ٹک ٹاک کو خط لکھا ہے۔ جس میں اسرائیل اور فلسطین جنگ کے تناظر میں غلط معلومات کو روکنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی تفصیلات فراہم کرنے کے لئے 24 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
تھیری بریٹن کی جانب سے ٹک ٹاک کے سی ای او شو زی چیو کو خط لکھا گیا۔
انھوں نے ٹک ٹاک کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ان کے پاس ایسے اشارے ہیں کہ حماس کے حملوں کے بعد یورپی یونین میں غیر قانونی مواد اور غلط معلومات پھیلانے کے لیے اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
یورپی یونین کے صنعتی سربراہ نے کہا کہ ای یو ڈیجیٹل سروسز ایکٹ (ڈی ایس اے) میں مواد کے اعتدال سے متعلق قواعد واضح ہیں اور انہوں نے اپنے خط میں کچھ ذمہ داریوں کی وضاحت کی ہے۔
حال ہی میں نافذ کردہ ڈی ایس اے کے تحت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز کو غیر قانونی مواد کو ہٹانے اور عوامی سلامتی اور شہری گفتگو کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ یورپی یونین کے صنعتی کمشنر نے ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا پلیٹ فارمز کے مارک زکربرگ کو بھی رواں ہفتے کے اوائل میں خطوط لکھے تھے۔
یہ بھی پڑھیں :
حماس نے اسرائیلی خاتون اور دو بچے رہا کر دیے، ویڈیو جاری
اسرائیل جنگ سے یوکرین کو امریکی امداد رکنے کا خدشہ ہے، وائٹ ہاؤس
جس کے جواب میں ایکس کی چیف ایگزیکٹیو لنڈا یاکارینو نے کہا کہ ایکس نے اسرائیل پر حملے کے بعد سے حماس سے وابستہ سینکڑوں اکاؤنٹس کو ہٹا دیا ہے اور ہزاروں مواد کو ہٹانے یا لیبل لگانے کے لئے کارروائی کی ہے۔