اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کے حوالے سے 342 کا سوالنامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج عبدالغور کاکڑ کی رخصت کے باعث ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیک کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہ ہوئے جبکہ وکیل صفائی ایمل مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت پراسیکیوشن نے علی امین گنڈاپور کے حوالےسے 342 کا سوالنامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔
وکیل صفائی نے علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی روکتے ہوئے پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔
علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک، پارٹی رہنما کو لوٹا قرار دےدیا
عمران خان کا مقصد لاشیں گرانا ہے، رانا ثناء اللہ نے گنڈاپور کی آڈیوچلا دی
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔