کسٹمز حکام اسلام آباد نے اسمگل شدہ اشیاء کیخلاف لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چھاپوں کے دوران ایک ارب 25 کروڑ مالیت کا سامان ضبط کرلیا گیا۔
اس حوالے سے تفصیل بتاتے ہوئے ذراٸع نے کہا کہ لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ اور ریلوے اسٹیشن مارکیٹ میں کسٹمز حکام نے چھاپہ مارا۔
شیخوپورہ میں کسٹمز حکام نے گوداموں پر چھاپے مارے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 89 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول پکڑ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :
کراچی: 9 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ اور ممنوعہ اشیا کا ذخیرہ برآمد
غیر قانونی ایرانی پیٹرول بھی 100 روپے مہنگا ہوگیا
پاکستان میں اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھا دیا
ذراٸع کے مطابق اسمگل شدہ اشیا جو قبضے میں لی گئیں ان میں سگریٹس، تمباکو اور دیگرممنوعہ اشیا شامل ہیں۔