Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 03:17pm

فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوکر پھر 2 لاکھ سے نیچے آگیا

Welcome

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز اضافے کے بعد ایک بار پھر ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 800 روپے کی بڑی کمی کے بعد 1 لاکھ 97 ہزار 200 پر آگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 6 ہزار 684 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 69 ہزار 70 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلسل کمی کے بعد سونا ایک بار پھر دو لاکھ عبورکرگیا

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل تیسری بارسستا

واضح رہے کہ مقامی صرافہ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا تھا۔

Read Comments