Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 10:35am

زرعی اور غذائی اشیا کی برآمد میں 27 فیصد سے زائد اضافہ

زرعی اور غذائی اشیا کی برآمد میں 27 فیصد سے زائد اضافہ ہوگیا۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی مکئی، چاول، گوشت، سبزی اور مچھلی سمیت دیگر اشیا برامد کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر 2022 کے دوران 87 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی غذائی اشیا برآمد کی گئی تھیں۔

زرعی ماہرین کے مطابق سیلاب کے بعد زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، چین، جاپان، ویت نام، ملائیشیا، کوریا اور عمان پاکستان کے لئے بڑی مارکیٹ بن کر سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں خام تیل مسلسل تیسری بارسستا

روپے کے مقابلے ڈالر مزید سستاہوگیا

ٹی ڈیپ کے چیف ایگزیکٹیو زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال زرعی اور غذائی اشیا کی برآمد 7 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

Read Comments