Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2023 10:05pm

الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے

عام انتخابات سے پہلے صوبوں میں افسران کی تبدیلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو صوبے میں تعینات افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے چیف سکریٹری بلوچستان کو مراسلہ بھیج دیا، جس میں لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، صاف شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد بھی الیکشن کمیشن کی ذمّہ داری ہے۔

جاری مراسلہ کے مطابق چیف سیکرٹری سے ملاقات کے دوران صوبے میں افسران کے تبادلے کا معاملہ زیر بحث آیا، نگران حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد جن صوبائی سیکرٹریوں سمیت افسران کے تبادلے نہیں ہوئے، انہیں فوری طور پر تبدیل کیا جائے، ان احکاماتِ پر قانون کے مطابق عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات، ٹرانسفر پوسٹنگ کا معاملہ: چیف سیکریٹری بلوچستان 10اکتوبر کو طلب

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کیمخالفت

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیمکی یقین دہانی

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے ان احکامات پرعملدرآمد کرکے 3 دن میں رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی جائے۔

Read Comments