Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2023 08:19pm

حکومتی احکامات کے باوجود کراچی میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کو مسائل کا سامنا

کراچی سے افغان شہریوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف وفاقی حکومت کے احکامات کے باوجود کراچی میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کا انخلاء جاری ہے، سہراب گوٹھ، افغان بستی، کوچی کیمپ، اتحاد ٹاؤن سمیت شہر میں موجود افغان علاقوں سے لوگوں کا واپسی کا سفر جاری ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے صوبوں کو رجسٹرڈ افغان شہریوں کو گرفتار اور ہراساں کرنے سے روک دیا۔

وہیں کراچی میں رجسٹرڈ افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس ہمیں گرفتار کرکے موبائل میں بیٹھا کر پیسے لیتی ہے۔

افغان شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان کو اپنا گھر سمجھا ہے، ہمارے پاس کاغذات موجود ہیں لیکن پھر بھی پریشانی کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں

قانونی دستاویزات رکھنے والے افغان پاکستان میں رہیں گے، نوٹیفکیشنجاری

ایک ہفتے میں 6500 غیرقانونی افغان شہریوں کیواپسی

رجسٹرڈ افغان باشندے گرفتار نہ کیے جائیں، کمشنر افغان مہاجرین کوسیفران خط

رجسٹرڈ افغان شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے رویے سے پریشان ہے، ہمارے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد تنگ نہ کیا جائے۔

Read Comments