کراچی میں شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے قریب ملیر ندی میں نہاتے ہوئے 2 بچے ڈوب گئے جبکہ دنوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اداروں کے غوطہ خور جائے وقوعہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کرکے دونوں کی لاشیں نکال لی۔
ریسکیو حکام کے مطابق شاہ فیصل کالونی ملیر ندی میں 2 بچے نہاتے ہوئے ڈوب گئے، بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا اور غوطہ خوروں نے دونوں بچوں کی لاشیں نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔
ساتھی بچوں کا کہنا ہے کہ ہم پانچ لوگ نہارہے تھے، 3 لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جان بچائی، ڈوبنے والے بچوں کی عمریں 10 سے 12سال ہے۔
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں زیرتعمیرعمارت راہگیروں، مزدوروں پر گرگئی،5 جاں بحق
کراچی: بارش سے ملیر ندی میں طغیانی، بہہ جانے والی کار کے مسافروں کیتلاش جاری
کراچی کا ایسا علاقہ جسکی سڑکیں معروف کرکٹرز کے ناموں سےمنسوب
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں کی شناخت راہول اور تکرا کے نام سے ہوئی، بچے کچرا چننے کا کام کرتے ہیں اور گرمی کے باٸث ندی میں نہارہے تھے