سونے کی کم ہوتی قیمتوں میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال کے باعث اچانک اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، بدھ کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 500 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 715 روپے اضافہ ہوا ہے اور قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی ہے۔
اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث پاکستان میں سونا مہنگاہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد قیمت 1871 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔