نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور کی سڑکوں کی بحالی کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی۔
محسن نقوی نے جاری ترقیاتی اسکیموں کے 20 روڈز کی تعمیر و بحالی، 41 نئی اسکیموں کی شاہراہوں کی بحالی کی منطوری دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو 6 روڈز کے پیج ورک فوری شروع کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان سڑکوں میں کینال بینک، ٹھوکر سے جلو، قرطبہ سے گجومتہ فیروز پور روڈ سمیت علی روڈ ٹاون شپ، بارڈر ایریا کا ہیر گاؤں اور جمن گاوں کی شاہراہ شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
لاہور میں پلاسٹک سے بنائی گئی سڑک برساتی پانی سے نہیں ٹوٹے گی، نگراںوزیراعلیٰ
اس کے علاوہ لاہور کی چھ شاہراہیں اور منظور شدہ سکیموں کے لئے 1 ارب 80 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جن نئی اسکیموں پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے اسے ختم کیا جائے۔