Aaj Logo

شائع 11 اکتوبر 2023 12:21pm

آشیانہ اقبال ریفرنس: شہباز شریف کے دو شریک ملزمان بری

آشیانہ اقبال ریفرنس سے شہباز شریف کے دو شریک ملزمان کو بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو بری کردیا۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آشیانہ اقبال ریفرنس کیس: شہباز شریف سمیت دیگر بریت کی درخواستوں پردلائل طلب

نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کلین چٹ دےدی

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو طلبی نوٹسز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Read Comments