اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ اس دنیا کو لاکھوں سال گزر چکے ہیں، اور اب تک آثارِقدیمہ کے ماہرین انوکھی دریافتوں سے دنیا کو حیران کر رہے ہیں۔
ایسی ہی ایک منفرد اور حیرت انگیز دریافت اٹلی میں سامنے آئی ہے، اٹلی کے شہر نیپلز میں قدیم رومی دور سے تعلق رکھنے والا تقریباً 2 ہزار سال پرانا ایک مقبرہ دریافت ہوا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شہر کے پانی کی فراہمی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے دوران کاشت شدہ زمین کے اندر ایک مقبرہ ملا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ اندازہ لگایا ہے کہ یہ مقبرہ تقریباً دو ہزار سال پرانا ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ چین کے پہلے شہنشاہ کا مقبرہ کھولنے سے خوفزدہ کیوں؟
ماہرین آثارِ قدیمہ کی سعودیہ میں نئی اور انوکھی دریافت
اسلام کے ابتدائی دور کی مسجد اور سکہ دریافت
اس مقبرے کے داخلی دروازے کو ایک ٹف سلیب کے ساتھ سیل کیا گیا تھا۔ جب وہ اس مقبرے میں داخل ہوئے تواس مقبرے کی دیواریں انمول آرٹ سے سجی ہوئی تھیں۔
ان فن پاروں میں سے ایک میں تین سروں والے کتے ’سربیرس‘ کو نمایاں طور پر بنایا گیا تھا، اسی لیے اس مقبرے کو ’سربیرس کا مقبرہ‘ کہا جاتا ہے۔
سربیرس جسے علم الہیات میں ’Hound of Hedes‘ کہا جاتا ہے، مرنے والوں کی روحوں کو فرار ہونے سے روکنے کیلئے عالم ارواح کے دروازوں کی حفاظت کرتا تھا۔
اس مقبرے میں افسانوی مناظر کی تصویریں بھی بنی ہوئی ہیں۔
اس مقبرے میں افسانوی مناظر کی تصویر کشی بھی کی گئی ہے، اس میں اکتھیوسینٹورس (ichthyocentaurs) کی تصویر بھی بنائی گئی ہے جو انسانوں کے اوپری جسم، گھوڑوں کی اگلی ٹانگیں اور مچھلی کی دم کی حامل مخلوق ہے۔
ماہرین آثار قدیمہ اس وقت چیمبر کے مقبرے کی فی الحال مکمل کھدائی میں مصروف ہیں، تاکہ اس مقبرے کے ارد گرد متعلقہ آثار قدیمہ کو بھی تلاش کیا جاسکے۔