Aaj Logo

شائع 12 اکتوبر 2023 06:24pm

جوڑوں کا درد اور نیند کے مسائل کا جادوئی حل، مزیدار چیری کے 4 جاندار فوائد

کچھ لوگ پھلوں کو شوقیہ کھاتے ہیں لیکن بہت سے لوگ انہیں صرف دوا کے طور پر ہی استعمال کرتے ہیں، اگرآپ پھلوں کو اپنی روزمرہ غذا میں بھی شامل کرلیں تو وہ آپ کو مزے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارنے میں بھی مدد دیں گے۔

بالکل اسی طرح چیری، اپنے خوبصورت رنگ اور مزیدار ذائقے کے ساتھ ناصرف موسم گرما کا ایک خوشگوار اور میٹھا پھل ہے، بلکہ ضروری غذائی اجزاء سے بھی بھرا ہوتا ہے جو آپ کی مجموعی صحت مند زندگی میں حصہ ڈال سکتا ہے۔

چیری کے یہ چار ناقابل یقین فوائد جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

اینٹی آکسیڈنٹس کا قدرتی ذریعہ

چیری اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھری ہوتی ہیں، جو ہمارے خلیات کو نقصان دہ فری ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

اس کا گہرا سرخ رنگ انتھوکائنین سے آتا ہے۔

یہ ایک قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو اپنی سوزش اور کینسر مخالف خصوصیات کے لئے جانا جاتا ہے۔

یہ اینٹی آکسیڈنٹس آکسیڈیٹو تناؤ کو کم کرنے، دائمی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے اور صحت مند مدافعتی نظام کی حمایت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

دل کے لئے بہترین

چیری کو اپنی غذا میں شامل کرکے آپ اپنے دل کی صحت کو بہتر رکھ سکتے ہیں۔ چیری دراصل پولی فینولز اور فلیونوئیڈز کا ایک اچھا ذریعہ ہیں جو دل کی بیماریوں کوکم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ مرکبات بلڈ پریشر کو بہتر بنانے، سوزش کو کم کرنے اور مجموعی طور پر دل کے افعال کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔ ان میں فائبر اور پوٹاشیم بھی ہوتا ہے، جو صحت مند بلڈ پریشر کی سطح کو برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہیں۔

مزید پڑھیں

افطار میں بنائیں: بلیک فارسٹ ٹرائفل

کونسا پھل کس وقت کھانا صحت کو نقصان پہنچاتا ہے؟

چیری سے سالانہ کروڑوں روپے پاکستان کے کس ضلع میں کمائے جاتے ہیں

قدرتی درد سے نجات دلاتا ہے

چیری آپ کے قدرتی درد سے نجات فراہم کرنے کی صلاحیت کے لئے مشہور ہیں، انہیں اپنی غذا میں شامل کرنے سے درد کو کم کرنے اور جوڑوں کے درد میں کمی کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اس میں موجود انتھوکائنین اور دیگر فائٹو کیمیکلز سوزش مخالف خصوصیات رکھتے ہیں۔

چیری یا چیری کے جوس کا باقاعدگی سے استعمال پٹھوں کے درد میں کمی، جوڑوں کے درد میں کمی، اور گٹھیا کی تکالیف سے نجات دلانے میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔

اچھی نیند کو لانے میں بہترین کردار

اگر آپ نیند کے مسائل سے دوچار ہیں تو یہ چھوٹا سا پھل آپ کی اچھی نیند کے لئے آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ چیری میلاٹونن کا ایک قدرتی ذریعہ ہے یہ ایک ایسا ہارمون ہے جو نیند اور جاگنے کے چکر کو بہترکرتا ہے۔

Read Comments