Aaj Logo

اپ ڈیٹ 10 اکتوبر 2023 09:49pm

بیانات سے لگتا ہے کہ اسرائیل کسی فلسطینی کو زندہ نہیں چھوڑے گا، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر اقدامات نظر نہیں آرہے، سلامتی کونسل اجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوگیا۔

آج نیوز کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل سےمتعلق مؤقف واضح ہے، پاکستان کو اسرائیل کے خلاف سخت بیان دینا چاہئے اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانی چاہئے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ اسرائیلی حکام کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ کسی فلسطینی کو زندہ نہیں چھوڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیز فائر نہ ہوا تو پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے، اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے، غزہ کی ناکہ بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں

’مگر مچھ کے آنسو‘، وائٹ ہاؤس ترجمان لائیو ٹی وی پر اسرائیل کیخلافحملے پر روپڑے

مسجد الاقصیٰ کی بےحرمتی ختم ہونے تک اسرائیل سے معاہدہ نہیں ہوسکتا،حماس

اسرائیلی وزیر دفاع نے فلسطینیوں کو جانور قرار دےدیا

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتِ حال میں کوئی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، خلیجی ممالک بھی محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ فلسطین اورکشمیر کامسئلہ ایک جیسا ہے۔

Read Comments