کاروبارے ہفتے کے آغاز میں مارکیٹ میں سونے کی عدم موجودگی کے بعد منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 71 ہزار 39روپے ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1856 ڈالر فی اونس ہے۔
عالمی بینک کا زرعی آمدنی اور جائیداد پر ٹیکس لگانے پرزور
گزشتہ روز صرافہ ایسوسی ایشن نے اعلان کیا تھا کہ منگل سے انٹر بینک کے ساتھ منسلک کرکے سونے نے ریٹ جاری کریں گے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اسرائیل فلسطین جنگ کے باعث عالمی طور پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور جنگ کے باعث پیر کو مقامی طور پر صرافہ بازار میں سونا دستیاب نہیں تھا۔