Aaj Logo

شائع 10 اکتوبر 2023 11:58am

گھروں میں سجاوٹ کے دوران ہونے والی 3 اہم غلطیاں

خوبصورت گھرکس کو پسند نہیں، عموماً خواتین گھروں کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سجاوٹ کا بھی خاصا شوق رکھتی ہیں۔

خواتین سے اکثرو بیشتر گھروں کی سجاوٹ کے دوران چند ایسی غلطیاں سرزد ہوجاتی ہیں، جو گھر کی خوبصورتی میں خلل ڈالتی ہیں۔

خواتین کی رہنمائی کرتے ہوئے ایک امریکی ڈیزائنر نے گھر کی سجاوٹ کرتے وقت ان تین بڑی غلطیوں سے بچنے کیلئے تجاویز دی ہیں۔

39 سالہ پریسٹن کونراڈ نیو یارک میں مقیم ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں جو اپنے پیشے کے سبب پورے امریکہ میں بہت مشہور ہیں۔

مزید پڑھیں:

سائنسدانوں نے ”چھٹا ذائقہ“ تلاش کرلیا

نیو میکسیکو کا آسمان رنگین غباروں میں چھپ گیا

نوکری پیشہ خواتین کے لئے چند اہم تجاویز

انٹیریئر ایکسپرٹ نے حال ہی میں ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں انہوں نے اس موضوع پر روشنی ڈالی ہے۔

پریسٹن نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ ’یہ کچھ سب سے بڑی اوراہم غلطیاں ہیں جوکہ اکثریت گھروں کو ڈیزائن کرتے ہوئے کرتی ہے‘۔

انہوں نے پہلی غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’گھروں میں اضافی سامان ہرگزنہ رکھیں۔ اگر آپ سفر کر رہے ہیں، سفر کے دوران اگر آپ کو کوئی چیز پسند آجائے، خواہ وہ آرٹ کا ایک خوبصورت ٹکڑا ہی کیوں نہ ہو، آپ اسے اپنے گھر میں سجائیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے بزرگوں نے آپ کو کوئی چیز تحفے کے طور پر دی ہے تو اسے گھر کی سجاوٹ کا حصہ بنائیں‘۔

انہوں نے دوسرا اہم ترین مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسے فرنیچر سے گریز کیا جائے جو فٹ نہیں ہوتا، عام طور پر لوگ جگہ زیادہ گھیر جانے پر بڑے سائزکے صوفے خریدنے سے گھبراتے ہیں۔ لہذا وہ پھرچھوٹے صوفے خریدتے ہیں، جو کہ ایک حد تک ٹھیک بھی ہے۔ لیکن ان چھوٹے صوفوں کے ارد گرد دیگر چیزیں جیسے سائیڈ کرسیاں، پودے وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس سے آپ کو وہ جگہ ایک پُرسکون محسوس ہوتی ہے‘۔

پریسٹن نے برانڈڈ چیزوں کے بخار میں مبتلا افراد کو آخری اور اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ایک برانڈ پر قائم نہ رہیں‘۔

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ فرنیچر لینے جاتے ہیں، تو آپ کو وہاں موجود ہر چیز متاثر کرتی ہے، لیکن اُسی دکان سے سب کچھ ایک ساتھ خریدنے کی غلطی کبھی نہ کریں‘۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ’فرنیچر خردینے سے کئی زیادہ بہتر ہے کہ آپ اس کو خود تیار کروائیں، گھر ڈیزائن کرتے وقت پرانی چیزوں کو بھی لازمی ایڈجسٹ کریں‘۔

ان کی اس کلپ کو اب تک 45000 سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Read Comments