Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2023 10:12pm

پرُ امن ماحول میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کوئٹہ میں نگراں وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی سے ملاقات کی ہے۔ نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ پرُ امن ماحول میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں سندھ اور بلوچستان کے مابین تجارتی و سماجی معاملات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے قطعی مختلف ہیں ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام ، اپیکس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد اور عوام کو تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت پر امن ماحول میں صاف شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل چاہتے ہیں تاکہ عوام کے لیے مختص وسائل کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اور عوامی مشکلات کا کسی حد تک ازالہ ممکن ہو۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی کو سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :

جو پولیس افسران کرائم کنٹرول نہیں کرپارہے ان کو گھر بھیجا جائے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ

نگراں وزیراعلیٰ سے فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں جی ڈی اے وفد کی ملاقات

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو سوینئیر پیش کیا جبکہ گورنر سندھ کی جانب سے میر علی مردان خان ڈومکی کو سندھ کی روایتی سوغات کا تحفہ پیش کیا گیا۔

Read Comments