نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے پاکستان میں تعینات روس کے سفیر دانیلا گینیچ کی ملاقات ہوئی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسلام آباد میں نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی سے روسی سفیر دانیلا گینیچ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور روسی وزیراطلاعات کے دورہ پاکستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پرمرتضی سولنگی نے کہا کہ روسی وزیر اطلاعات کو دورہ پاکستان کی باضابطہ دعوت دی جائے گی، روسی وزیر اطلاعات کے دورے کے موقع پر اے پی پی ، طاس نیوز ایجنسی، پی ٹی وی، روسی ٹیلی ویژن اور روسی ریڈیو پاکستان کے درمیان ممکنہ معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی۔
نگراں وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان روس کے ساتھ میڈیا، ڈرامہ اور فلمز کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی روابط کا سلسلہ طویل عرصے پر محیط ہے۔
اس موقع پر روسی سفیرکا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے مابین ذرائع ابلاغ سمیت زندگی کے ہر شعبے میں تعاون موجود ہے،روس پاکستان کے ساتھ میڈیا سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی میں تعاون کا خواہاں ہے۔
پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب کے انعقاد پر بھی بات چیت ہوئی۔
نگراں وزیراطلاعات کی سرکاری میڈیا کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی کوریج کیہدایت
’پاکستان کو بیچی جانے والی روسی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مارکیٹبیسڈ ہوں گی‘
ملاقات میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
دوسری جانب نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہنا ہے کہ ہماری نوجوان نسل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہی ہے، اچھی فلمیں معاشرے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات کا فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”دوسرے نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول 2023ء“ کی تقسیم ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی کی جانب سے نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول 2023 کا انعقاد خوش آئند ہے، فیسٹیول میں لڑکیوں کی شرکت دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، فلموں کا ایک تاریخی کردار ہے، اچھی فلموں سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملتا ہے، اچھی فلمیں معاشرے کی بہتری کے لئے اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا طریقہ سکھاتی ہیں، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مشکور ہیں، ہماری نوجوان نسل ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہی ہے، فاطمہ جناح یونیورسٹی کے ساتھ عالمی شراکت داری دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی وی دوسرے نقش ڈیجیٹل فلم فیسٹیول کا شراکت دار ہے، اچھی فلموں اور ڈراموں کی تیاری کے لیے کوششیں کی جائیں، انسانیت کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔