بھارت کی اپوزیشن جماعت ”کانگریس“ کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی مذمت کے بعد فلسطینیوں کی حمایت میں بیان جاری کیا گیا ہے، کانگریس کی ورکنگ کمیٹی نے پیر کو اسرائیلی افواج اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے زمینی، خود مختاری اور وقار اور احترام کے ساتھ رہنے کے حقوق کے لیے دیرینہ حمایت کی ہے۔
کانگریس نے ایک بیان میں کہا کہ ورکنگ کمیٹی فوری طور پر جنگ بندی اور تمام بقایا مسائل پر مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کرتی ہے جن میں وہ ضروری مسائل بھی شامل ہیں جنہوں نے موجودہ تنازع کو جنم دیا ہے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے کیلئے قطر میدان میںآگیا
غزہ کی مکمل ناکہ بندی، بمباری سے فلسطینی قید میں 4 اسرائیلیہلاک
کانگیرس کا یہ بیان پارٹی کی جانب سے اسرائیلیوں پر حملوں کی مذمت کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جیرام رمیش نے کہا کہ ان کی پارٹی کا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ فلسطینی عوام کی جائز خواہشات کو بات چیت کے ذریعے پورا کیا جانا چاہیے اور اسرائیلیوں کی قومی سلامتی کے خدشات کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔