خبر رساں ادارے ”روئٹرز“ کا کہنا ہے کہ قطر اسرائیلی جیلوں سے 36 فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے بدلے میں قید اسرائیلی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے۔
ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ ’مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں‘ لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
دوسری جانب چینی خبر رساں ایجنسی ژنہوا“ کا کہنا ہے کہ حماس نے قطر کو مطلع کیا ہے کہ اسے قابض اسرائیلی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر اعتراض نہیں ہے، جس میں تمام فلسطینی خواتین قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔
اسرائیل کیخلاف آپریشن کی سربراہی کرنے والے ’دی گھوسٹ‘ کونہیں
اعلان جنگ کے بعد اسرائیلی کرنسی 8 سال کی کم ترین سطح پرآگئی
جنگ بندی کرانے کیلئے امریکا نے ترکیہ اور سعودی عرب سے مدد مانگلی
ژنہوا نے بھی کہا کہ قطر حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے فوری تبادلے میں ثالثی کر رہا ہے۔