خیبرپختونخوا پولیس نے غیرقانونی افغان مہاجرین کے خلاف 31 اکتوبر تک فورس استعمال ن کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ 31 اکتوبر تک اگر غیرقانونی مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپس نہیں جاتے تو یکم نومبر سے انکا ڈیوپٹیشن قانون کے مطابق انخلاء کیا جائے گا۔
خیبر پختونخوا پولیس ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین پر ہوم ورک جاری ہے تاہم 31 اکتوبر 2023 سے پہلے صوبے بھر میں کہیں بھی غیرقانونی طور پر مقیم مہاجرین کے خلاف انخلاء آپریشن نہیں ہوگا جبکہ31 اکتوبر کے بعد صوبے میں مقیم غیرقانونی غیرملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق صوبے بھر کے ریجنل پولیس افسران کو اپنے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو غیرقانونی مقیم مہاجرین کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز اپنے اضلاع میں غیرملکیوں کی پروفائلنگ کریں گے، ڈیٹا اکھٹا کرنے میں تمام افراد کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
فی الحال رضاکارانہ طور پر غیرقانونی مقیم افغان باشندے جارہے ہیں، 31 اکتوبر کے بعد ڈیپوٹیشن قانون کے مطابق انخلاء کا عمل شروع ہوگا۔