Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2023 12:28pm

زلزلے سے تباہی کے بعد پاکستان کا میڈیکل ٹیم افغانستان بھجوانے کا فیصلہ

افغانستان میں آنے والے زلزلے سے تباہی کے بعد حکومت پاکستان نے میڈیکل ٹیم اور ادویات افغانستان بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق 10 رکنی میڈیکل ٹیم سرجنزاور میل نرسز پرمشتمل ہوگی، جن میں 2 نیورو سرجنز، 2 آرتھوپیڈک سرجنز اور ایک جنرل سرجن شامل ہوگا۔ؔحکام کا کہنا ہے کہ ٹیم میں پانچ میل نرس بھی شامل ہوں گے جبکہ میڈیکل ٹیم نگراں وزیراعظم کی ہدایت پرافغانستان روانہ کی جا رہی ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اگرمزید ادویات اور ڈاکٹروں کی ضرورت پڑی تو انہیں بھی افغانستان بھجوایا جائے گا۔

حکام نے کہا کہ غزہ کے لیے میڈیکل ٹیم اورادویات بھجوانے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی حصے میں آنے والے زلزلوں کے باعث 2000 سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، مزید کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

Read Comments