Aaj Logo

شائع 09 اکتوبر 2023 02:26pm

مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے 3 اشیاء سے بنا جادوئی مشروب

بے داغ چہرہ اور چکدار جلد ہرخاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے اورچکمدار جلد کے حصول کیلئے خواتین ہرممکن کوشش کرتی ہیں۔

چہرے پرمہاسوں کا ہونا خواتین کی خوبصورتی میں خلل ڈالتا ہے، اسی لیے ان مہاسوں سے بچاؤ کیلئے خواتین مصنوعات پر ایک خطیر رقم خرچ کرتی ہیں۔

طبی ماہرین نے ایک اہم انکشاف کیا ہے کہ مہاسوں کا تعلق انسانی جسم میں موجود غذائیت سے ہوتا ہے۔ صحت مند جسامت کیلئے صحت مند کھانا ضروری ہے۔

ماہرِغذائیت رچا گنگانی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انہوں نے ایک جادوئی مشروب کی ترکیب بتائی ہے۔

مزید پڑھیں:

خواتین منہ دھوتے ہوئے کن باتوں کو نظرانداز کردیتی ہیں

گلاب کے عرق میں چھپے بیش بہا قدرتی فوائد

روزانہ چہرے پر برف لگانا کیوں ضروری ہے؟

انہوں نے کیمشن میں لکھا کہ ’میرے پورے چہرے پر ہارمونل مہاسے تھے، لیکن یہ مشروب میری جلد کی دیکھ بھال کے معمول میں گیم چینجر کے طور پر سامنے آیا‘۔

اس مشروب میں تین بنیادی اجزاء شامل ہیں، دھنیا کے بیج، گلاب کی پتیاں اور کڑی پتے۔

تمام اجزاء کو پانی میں اُبالیں، چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس کو پیئیں۔ مہاسوں سے بچاؤ کے لیے اسے روزانہ پینا ہے۔

دھنیا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی سوزش خصوصیات چہرے پر باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

گلاب وٹامن اے اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں، جو انسانی جسم میں کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

کڑی پتے چہرے کی جلد کو نہ صرف نرم اور مضبوط کرتے ہیں بلکہ مہاسوں سے بھی بچاتے ہیں۔

Read Comments