کراچی میں چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ پروفیسر نسیم میمن کیخلاف ہونیوالی انکوائری مکمل کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق موجود چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کی تعیناتی غیر قانونی قرار پائی ہے۔ انکوائری کمیٹی نے چیئرمین بورڈ کو عہدے سے ہٹانے کی بھی سفارش کردی۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر نسیم میمن جنسی ہراسگی کے کئی کیسز میں ملوث پائے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نسیم میمن کے خلاف ماضی میں مقدمات بھی درج ہوئے۔
نسیم میمن سے متعلق ذرائع نے مزید کہا کہ بحیثیت چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ انھوں نے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا، مہنگی ترین گاڑی خریدی، جسکی قیمت بورڈ نے ادا کی۔