فلسطینیوں کے اسرائیلی ہیلی کاپٹرز کو مار گرائے جانے ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں لیکن ان ویڈیوز کی حقیقت کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عسکریت پسند ہیلی کاپٹروں نشانہ بنا رہے ہیں۔
اس کےعلاوہ سوشل میڈیا پر اسی نوعیت کی ایک اور ویڈیو گردش کررہی ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز سے اسرائیل کے خلاف حماس کا آپریشن طوفان الاقصیٰ جاری ہے۔
فوٹیج ویڈیو گیم ”ارما 3“ کی ہے، جو فروری 2023 میں شائع ہوئی تھی، جس کا موجودہ تنازع سے کوئی تعلق نہیں ہے۔