Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 09:15pm

سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی چوری کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری سے 18 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے۔

راشد لنگڑیال نے بتایا کہ ایک ماہ میں 13 ہزار 778 بجلی چوروں کو گرفتار کیا، بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کا آغاز7ستمبر کو کیا گیا، مہم کو چوری روکنا، بلز ادائیگی بہتر اور بجلی چوروں کو گرفتار کرنے کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔

مزید پڑھیں

حکومت کا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے قومی خزانے پر بھاری پڑنے کااعتراف

پشاور: بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن،231 سے زائد کنڈے ہٹادیے

بجلی چوروں سے 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے ریکور کرلیےگئے

انہوں نے مزید بتایا کہ چوری روکنے اور بلز ادائیگی کے نتائج 15 اکتوبر کو جزوی طور پر نظر آئیں گے۔

Read Comments