پاکستان بار کونسل نے غیرقانونی مقیم افراد کو ان کے ممالک میں واپس بھجوانے کے حکومتی فیصلے کی حمایت کی ہے۔
پاکستان بارکونسل نے حکومت کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف ایکشن خوش آئند ہے۔
پاکستان بار کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا کہ غیرقانونی افغان شہری اور دیگر غیر ملکی افراد کو باعزت طریقے سے ان کے ممالک بھیجا جائے، پوری دنیا نے پاکستان کی افغان مہاجرین کی میزبانی کو سراہا۔
غیرقانونی سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں پوری طاقت کے ساتھ جاری رکھیں گے،آرمی چیف
پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں نے جائیدادیں فروخت کرنا شروعکردیں
شکرگڑھ: کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی مقیم 21 افغان باشندےگرفتار
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ افغان مہاجرین نے پاکستانی شہریوں اور املاک کو نشانہ بنایا، افغان اور دیگر غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا فیصلہ بہت پہلے ہو جانا چاہیئے تھا۔