Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 07:08pm

وزیر کھیل سندھ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق منفی بل بورڈ کا نوٹس

وزیر کھیل سندھ جنید شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق منفی بل بورڈ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

فوڈ چین کے جانب سے قومی کرکٹ ٹیم سے متعلق منقی پیغام والا بل بورڈ لگایا گیا، جس پر صوبائی وزیر کھیل نے نوٹس لے کر اسے فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔

ڈاکٹر جنید شاہ نے کہا کہ فوڈ چین کا کرکٹ ٹیم کو لے کر منفی پیغام افسوس ناک ہے، اس وقت ٹیم کا مورال بلند کرنےکی ضرورت ہے، اس طرح سے کرکٹ ٹیم کی حوصلہ شکنی برداشت نہیں۔

وزیر کھیل سندھ نے ہدایت کی کہ کرکٹ ٹیم سے متعلق نازیبا بل بورڈ فوری ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم مودی اورپاک بھارت میچ والے اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نیدرلینڈز کو شکست دے کر پاکستان کا ورلڈ کپ میں فاتحانہآغاز

انہوں نے مزید کہا کہ عوام اپنے کرکٹ ہیروز کو ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں، عوام کے دل کرکٹ ٹیم کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اس طرح کے بینرز سے عوام کی دل آزاری ہوتی ہے۔

Read Comments