Aaj Logo

شائع 07 اکتوبر 2023 06:54pm

عام انتخابات، ٹرانسفر پوسٹنگ کا معاملہ: چیف سیکریٹری بلوچستان 10 اکتوبر کو طلب

عام انتخابات کے انعقاد اور ٹرانسفرز پوسٹنگ کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو 10 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکریٹری بلوچستان کو 10 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے چیف سیکریٹری بلوچستان کو مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ نگراں حکومت کے قیام کے بعد سے انتظامی معاملات خصوصا ٹرانسفر پوسٹنگ کے معاملات کی جانب آپ کی توجہ دلاتے ہیں، الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ نگراں حکومت سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ خود سے نہیں کر سکتی۔

مزید پڑھیں

شہباز شریف ٹرانسفر پوسٹنگ سے باز رہیں، الیکشنکمیشن

الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد بلوچستان میں بڑے پیمانے پرتبادلے

الیکشن کمیشن کی سندھ کے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کیمخالفت

خط میں مزید کہا گیا کہ ٹرانسفر پوسٹنگ صرف الیکشن کمیشن کی رضا مندی سے ہی ہو سکتی ہے۔

Read Comments