جنوبی افریقا نے بھارت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک اننگز میں 3 سنچریاں بنائی گئیں۔
ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں سری لنکا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک، رسی وین ڈر ڈسن اور ایڈین مارکرم نے سنچریاں بنائیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں اس سے قبل 18 بار اننگز میں 2 سنچریاں بنی ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں صرف چوتھی مرتبہ ایک اننگ میں 3 سنچریاں بنیں۔
4 میں سے 3 مرتبہ یہ کارنامہ جنوبی افریقا، ایک مرتبہ انگلینڈ نے سرانجام دیا۔
جنوبی افریقا نے جنوری 2015 میں ویسٹ انڈیز اور اکتوبر 2015 میں بھارت کے خلاف 3 سنچریاں کیں۔
ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں اسٹیڈیم خالی، کھلاڑی ہی تماشائی بنگئے
ورلڈ کپ: پاکستانی صحافیوں و شائقین کو بھارتی ویزے جاری نہ ہوسکے
وزیراعظم مودی اورپاک بھارت میچ والے اسٹیڈیم کو بم سے اڑانے کی دھمکی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اس کے علاوہ انگلینڈ نے 2022 میں نیدرلینڈز کے خلاف اننگ میں تین سنچریاں بنائیں۔